نانگاپربت پر پھنسے دو غیرملکی کوہ پیماں کو ریسکیو کرلیاگیا، آئی ایس پی آر

نانگاپربت پر پھنسے دو غیرملکی کوہ پیماں کو ریسکیو کرلیاگیا، آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(صباح نیوز)پاک فوج کے دوہیلی کاپٹروں نے نانگاپربت پر پھنسے دو غیرملکی کوہ پیماں کو ریسکیو کرلیاہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق غیرملکی کوہ پیما خرابی موسم کی وجہ سے نانگا پربت پر پھنس گئے تھے۔پاک فوج کے ریسکیو آپریشن میں 2ہیلی کاپٹروں اور 4ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا۔دن بھر سے جاری ریسکیو آپریشن پاک فوج کی ریسکیو ٹیم نے ایک خاتون اور ایک مرد کوہ پیما کوریسکیو کرلیاہے۔دونوں کو ہ پیما 8 ہزار126 میٹر بلند نانگا پربت چوٹی کو سر کرنے کی مہم پر تھے کہ انھیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے ایک سیٹلائٹ فون کے زریعے اپنی مشکل سے آگاہ کیا۔گلگت بلتستان کے ضلع دیامیر میں واقع نانگا پربت کا شمار دنیا کی خطرناک اور دشوار گزار پہاڑیوں میں ہوتا ہے، جہاں گزشتہ چند سالوں میں کئی غیر ملکی کوہ پیما مہم جوئی کی کوشش کے دوران ہلاک ہوچکے ہیں۔گزشتہ سال جون میں اسپین اور ارجنٹائن کے دو کوہ پیما نانگا پربت سر کرتے ہوئے ایک برفانی تودے کی زد میں آ گئے تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -