چیف جسٹس کا پائلٹوں کی ڈگریاں چیک کرانے کا حکم

چیف جسٹس کا پائلٹوں کی ڈگریاں چیک کرانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک ) چیف جسٹس پاکستان نے ڈی جی سول ایوی ایشن کو پائلٹس کی ڈگریوں کی تصدیق کرانے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کے دوران انہوں نے ڈی جی سول ایوی ایشن سے پائلٹس کی ڈگریوں سے متعلق جواب طلب کیا۔دوران سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈی جی سول ایوی ایشن سے استفسار کیا کہ یہ بتائیں کہ پائلٹس کے پاس اصل ڈگری ہے یا جعلی؟ ہم ان کی تصدیق کس سے کرائیں؟چیف جسٹس نے حکم دیا کہ پائلٹس کی ڈگریوں کی بھی تصدیق کرائی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -