قصور ،بداخلاقی کے بعدقتل کی گئی 7 بچیوں کی تحقیقات بھی جے آئی ٹی کے سپرد

قصور ،بداخلاقی کے بعدقتل کی گئی 7 بچیوں کی تحقیقات بھی جے آئی ٹی کے سپرد

لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے قصور کی دیگر 7بچیوں کے کیس کی تحقیقات بھی زینب قتل کیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن کے سپرد کر دیں اور ٹیم کو جلد از جلد تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قصور میں معصوم بچی زینب کو اغواء اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا تھا، ملزم عمران نے بعد میں اعتراف کیا تھا کہ وہ زینب کے علاوہ بھی کئی بچیوں کو قتل کرچکا ہے۔جس پر پنجاب حکومت نے زینب کے علاوہ دیگر 7 بچیوں کے کیس کی تحقیقات بھی زینب قتل کیس کی جے آئی ٹی کے سپرد کردی گئی ہیں اور ٹیم کو جلد از جلد تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن زینب قتل کیس کی تحقیقات تقریبا مکمل کرچکی ہے اور چالان مرتب کررہی ہے، جے آئی ٹی کے شواہد کی روشنی میں مقامی پولیس چالان کو حتمی شکل دے کر عدالت میں پیش کرے گی۔دوسری جانب زینب قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملزم عمران کے 37بینک اکاؤنٹس کا دعوی کرنے والے اینکر پرسن طلب کیے جانے کے باوجود تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جمعہ کے روز بھی اینکر پرسن کو طلب کیا تھا۔

جے آئی ٹی

مزید : صفحہ اول