مئیر سے نجات کیلئے ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کے چیئرمینوں نے ’’صلوٰۃ الخوف‘‘ ادا کی

مئیر سے نجات کیلئے ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کے چیئرمینوں نے ’’صلوٰۃ الخوف‘‘ ...

ملتان(سپیشل رپورٹر)مرزا سرفراز بیگ (چیئر مین)کی رہائش گاہ ممتاز آباد نزد میو نسپل کارپوریشن آفس پر گزشتہ روز ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کے چیئر مینوں نے میئر ملتان نوید الحق آرائیں سے نجات کیلئے ’’صلواۃ الخوف‘‘ ادا کی۔ نماز کے بعد جلیل خان بابر نے دعا کروائی، اے اللہ ملتان کی (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

ترقی اور ملتان کی بہتری کیلئے نا اہل میئر ملتان اور اس کے بھائی نااہل سابق صوبائی وزیر وحیدارائیں سے اہلیان ملتان اور میو نسپل کارپوریشن کونجات دلا،اور ہم جو کوششیں کر رہے ہیں ملتان کی بہتری کیلئے کسی اچھے انسان کومیئر بنا۔اس موقع پر حاجی صدیق انصاری، ماسٹر سعید انصاری، اختر عالم قریشی، رانا اشرف تاج، رسالت شیروانی، زاہد خان، اعجاز فخر، شیخ رفیع، اسلم ندیم بھٹہ، شیخ فیاض، اعجاز رجوانہ، جلیل خان بابر، اکبر انصاری، رانا امجد، ضرار خان، ملک ارشد عباس، نعمان علی انصاری و دیگر شریک تھے۔ ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کے چیئر مین آج اپنے اپنے گھروں میں ’’صلواۃ الخوف‘‘ ادا کریں گے جبکہ پیر کو چوک گھنٹہ گھر پر بڑی تعداد میں چیئر مین عوام کے ہمراہ ’’صلواۃ الخوف‘‘ اد کریں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر