مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی خدمت کر کے وعدوں کی تکمیل کررہی ہے، حماد نواز ٹیپو

مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی خدمت کر کے وعدوں کی تکمیل کررہی ہے، حماد نواز ٹیپو

پیر جہانیاں( نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی خدمت کرکے الیکشن میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی ہے۔ان خیالات کا اظہار ممبرصوبائی اسمبلی حماد نواز خان (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

ٹیپو نے مسلم لیگ کے ورکرز، بلدیہ کے تمام وارڈز کوارڈینیٹرز اورعلاقے کے سرکردہ افراد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے عوامی ووٹ کے ذریعے ملنے والے بھاری مینڈیٹ کا حق بھرپور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی صورت میں ادا کر دیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر عوام آ ئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کرکے اسے کامیاب کرتی ہے تو ترقیاتی منصوبوں اور میگا پراجیکٹس کا لامتناہی سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر