نجی سکول سسٹم کی سوشل سٹڈیز کی کتاب میں مقبوضہ کشمیر کے نقشہ کو ہندوستان کا حصہ دکھانے کا معاملہ، فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت 15فروری تک ملتوی

نجی سکول سسٹم کی سوشل سٹڈیز کی کتاب میں مقبوضہ کشمیر کے نقشہ کو ہندوستان کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی) ایجوکیٹر سکول سسٹم کی سوشل سٹڈیز کی کتاب میں مقبوضہ جموں کشمیر کے نقشہ کو مبینہ طور پر ہندوستان کا حصہ دکھانے کا معاملہ فاضل جج کی رخصت کے باعث (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

سماعت 15 فروری تک ملتوی کردی گئی فا ضل عدا لت میں شہری ارمغان حلیم نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں درخواست دائر کر تے ہو ئے مو قف ا ختیار کیا کہ ایجوکیٹر سکول سسٹم کی سوشل سٹڈیز کی کتاب میں نقشہ میں مقبوضہ جموں وکشمیر کو ہندوستان کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے بتایا گیا کہ درخواست گزار ایجوکیٹر سکول واقع بہادر پور بوسن روڈ پر سکول میں ریلیشن آفیسر رہا ہے غلط نقشہ کی نشاندہی کرنے پر سکول کے ریجنل ہیڈ شہزاد حسین کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں درخواست گزار کے مطابق پولیس تھانہ گلگشت بااثر افراد کی وجہ سے الٹا درخواست گزار کو ہراساں کر رہی ہے جس پر گزشتہ سماعت پر عدالت نے پولیس تھانہ گلگشت سے جواب طلب کیا تھا۔ فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت 15 فروری تک ملتوی کردی گئی ۔