سینیٹ انتخاب سے قبل ارکان کی خریدو فروخت تشویشناک ہے، میاں مقصود

سینیٹ انتخاب سے قبل ارکان کی خریدو فروخت تشویشناک ہے، میاں مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر )امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات سے قبل ارکان کی خریدوفروخت کی اطلاعات آرہی ہیں جوکہ تشویش ناک امر ہے۔عوام کے ووٹ کے تقدس کو پامال کیاجارہا ہے اور الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنا بیٹھاہے۔اس گھناؤنے کھیل میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین تادیبی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے۔سینٹ میں اکثریت(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

حاصل کرنے کے لیے اوچھے اور گھناؤنے ہتھکنڈے قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کے پیچھے مفاد پرست حکمرانوں کا ٹولہ ہے۔ملک وقوم کو70برسوں سے لوٹنے والے سینٹ اور عام انتخابات کے قریب آتے ہی ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوچکے ہیں۔جمہوریت کو سب سے زیادہ نقصان انہی لوگوں نے پہنچایا ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ عوام کودوروایتی حکمران پارٹیوں سے نجات دلاکر اقتدار حقیقی نمائندوں کے سپردکیاجائے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں صرف اورصرف جماعت اسلامی ہی واحد دینی اور سیاسی جماعت ہے جس میں موروثیت نام کی کوئی چیز نہیں۔ہمارے اندراحتساب اور انتخاب کاموثرنظام موجود ہے۔