حکومت نے ملک کو ترقی و خوشحالی کے نئے دور میں داخل کردیا، جعفر اقبال

حکومت نے ملک کو ترقی و خوشحالی کے نئے دور میں داخل کردیا، جعفر اقبال

رحیم یار خان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اپنے دور میں ملک کو ترقی اور خوشحالی کے نئے دور میں داخل کر دیا ہے جس کے نتیجے میں بجلی، گیس، بد امنی، اقتصادی بحالی کے علاوہ تعلیم و صحت کے شعبے کی ترقی میں(بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

بہتری آئی ہے اور موجودہ حکومت کی کارکردگی سابقہ حکومتوں سے بہتر ہے ، آئندہ انتخابات میں اپنی اس شاندار کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرے گی۔گورنمنٹ خواجہ فرید پوسٹ گریجویٹ کالج میں منعقدہ ایک روزہ فرید میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ انہوں نے اور ایم پی اے چوہدری عمر جعفر نے ضلع میں تعلیمی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کیا، خواجہ فرید کالج کے مسائل کر ترجیح دیتے ہوئے ان کے حل میں کردار ادا کیا تاہم خواجہ فرید کالج کو نئی بسوں کی فراہمی کے حوالہ سے جلد وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے بات کروں گا۔وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اپنے خطاب میں فرید میلے کے انعقا د کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے میلوں سے صوفی کرام کے کلام اور ثقافت کی روایات سے معاشرے کی خوبصورتی میں اضافہ ہو تا ہے۔دربار خواجہ غلام فرید کے سجادہ نشین خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے کہا کہ صوفیاء کرام نے اپنی عملی او رکلام میں امن ، محبت اور بھائی چارے کا سبق دیا۔پرنسپل کالج پروفیسر ڈاکٹر اجمل بھٹی، پروفیسر ڈاکٹر طارق ندیم سمیت دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔بعد ازاں چوہدری محمد جعفر اقبال نے معروف صنعتکار چوہدری محمد شفیق سے ان کی اہلیہ اور وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب اور سوگواران کے صبرو جمیل کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر