ملتان پولیس کا پٹرول پمپ تکمیل کے آخری مرحلہ میں داخل ہوگیا

ملتان پولیس کا پٹرول پمپ تکمیل کے آخری مرحلہ میں داخل ہوگیا

ملتان(وقائع نگار)ملتان پولیس نے بھی بلآخر اپنا پٹرول پمپ بنا ہی لیا۔ پولیس لائن میں نجی کمپنی کے تعاون سے پٹرول پمپ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔جس کے بعد ضلعی پولیس کی تمام گاڑیاں اس پٹرول پمپ سے تیل بھروانا شروع کر دیں گی۔ پٹرول پمپ کے مکمل ہونے پر اسے (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

شہریوں کے لیے بھی کھول دیا جائے گا۔۔تاکہ شہریوں کو بھی میعاری پڑول مل سکے۔ یہ پٹرول پمپ پولیس لائن ملتان کچہری روڈ کی حدود میں بنایا گیا ہے۔ اور پٹرول پمپ کو نجی کمپنی آپریٹ کرے گی۔۔جبکہ ملتان پولیس اس پمپ کا چیک اینڈ بیلنس رکھے گی۔ آر پی او ملتان محمد ادریس احمد نئے تعمیر ہونے والے پٹرول پمپ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر