کیمیکل لگی چھالیہ مضرصحت، استعمال پر مکمل پابندی کا فیصلہ

کیمیکل لگی چھالیہ مضرصحت، استعمال پر مکمل پابندی کا فیصلہ

ملتان(جنرل رپورٹر ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سائنٹیفک پینل کے ممبران کی طرف سے میٹنگ میں پیش کی گئی سفارشات کے پیش نظرچھالیہ کی فروخت پر مکمل پا بندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا جس کا اطلاق پنجاب بھر میں30اپریل 2018 سے ہوگا۔گزشتہ ماہ دسمبر میں تحقیات مکمل ہونے کے بعد چھالیہ پر پابندی کے حوالے سے سفارشات پینل میں پیش کی گئیں جن کی حتمی منظوری دیتے ہوئے پینل (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

نے چھالیہ کے کاروبار سے منسلک افراد کو تین ماہ کی کاروباری منتقلی کی مدت دی گئی ہے۔ مقررہ مہلت ختم ہونے کے بعد اگر کوئی بھی شخص چھالیہ فروخت کرتے ہوئے پایا گیا تو پنجاب فوڈ اتھارٹی سخت قانونی کاروائی کرنے کی مجاز ہوگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر