ڈیوو س اقتصادی فورم : شرکاء کے ٹرمپ کیلئے ’ غلیظ ، مطلبی اور شیطان ‘کے القابات

ڈیوو س اقتصادی فورم : شرکاء کے ٹرمپ کیلئے ’ غلیظ ، مطلبی اور شیطان ‘کے ...

ڈیووس (آن لائن)امریکہ کے صدر ٹرمپ نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے یوں تو فقط 15 منٹ کا خطاب کیاجس میں خود ہی منسو خ کردہ پان پیسیفک ٹریڈ معاہدہ کی بحالی کا اشارہ دیا،ایران اور شمالی کوریا پر زبانی حملے کئے اور میڈیا کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا تو جواب میں عا لمی کاروباری شخصیات نے بھی انہیں خوب،طنزیہ، القابات سے نوازا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈ و نلڈ ٹرمپ نے کہا وہ تمام مما لک کو تجارت اور سلامتی کے امور میں ’امریکی تعاون اور دوستی‘ کی یقین دہانی کراتے ہیں جبکہ ’ سب سے پہلے ا مر یکہ ‘ کا مطلب ’تنہا امریکہ ‘ نہیں سمجھا جائے۔واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ بطور صدر عالمی اقتصادی فورم میں پہلی مرتبہ شریک ہوئے ہیں ۔ ا نکا کہنا تھا دنیا ایک مضبو ط اور خو شحال امریکہ کو ابھرتا دیکھ رہی ہے، امریکی تجارت کیلئے کھلا دل اور مسابقت کے ماحول پر یقین رکھتے ہیں ، ٹر مپ نے عالمی تجارتی برادری سے کہاآپ میں سے ہر ایک شخص دلوں کو تبدیل کرنے، زندگیوں کو نیا رخ اور اپنے ملک کو نئی شنا خت دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسی طا قت کیساتھ ایک ذمہ داری منسلک ہے کہ اپنے لوگوں، ملازمین اور صارفین کیساتھ وفادار رہیں جن کی بدو لت آپ ہیں۔انہوں نے منسوخ شدہ پان پیسیفک آزاد تجارتی معاہدے کی بحالی کی جانب اشارہ دیتے ہوئے کہا امریکہ آزاد تجارت کی حمایت کرتا ہے۔واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی مسند سنبھالتے ہی پیسیفک ٹریڈ معاہدہ ختم کردیا تھا۔انہوں نے کہاتجارت شفاف او ر منصفانہ ہونا چاہیے جبکہ حقوقِ دا نش ، تجارتی منصوبوں اور صنعتی سبسڈیز کی گنجائش نہیں ہے ۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تجارت پر دیے جانیوالے خطاب میں ڈیووس کے شر کاء خاموش رہے لیکن خطاب کے بعد سوال و جواب کے سیشن میں عالمی تجارتی فورم کے شرکاء نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ‘غلیظ ’، ‘مطلبی ’،’شیطان‘ اور جعلی ’ پریس جیسے القابات سے نوازا۔اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا اور ایران پر بھی زبانی حملہ کرتے رہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے امر یکی جریدے نیویارک ٹائمز کی خبر کی تردید کی جس میں کہا گیا تھا امریکہ کے صدر نے روس کی امریکی انتخابات میں مبینہ مداخلت کی تحقیقات کے خصوصی کونسل روبرٹ مولر کو ایک سال قبل ہی بے دخلی کا حکم دیا اور جب وائٹ ہاؤس کے کونسلر نے روبرٹ مولر سے متعلق فیصلے پر استعفے کی دھمکی دی تو ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی اقتصادی فورم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’نیویارک ٹائمز کی خبر ‘جھوٹی‘ ہے۔

ٹرمپ القابات

مزید : کراچی صفحہ اول