کارڈیک سنٹر بہاولپور 30روز میں مکمل کرنے کی ہدایت

کارڈیک سنٹر بہاولپور 30روز میں مکمل کرنے کی ہدایت

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیرصحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے سیکرٹری صحت نجم احمدشاہ کے ہمراہ بہاولپورمیں زیرتعمیر کارڈیک سنٹر کااچانک دورہ کیا۔ انہوں نے کارڈیک سنٹرکے تعمیراتی کاموں میں تاخیر اورپراجیکٹ کی عدم تکمیل پربرہمی اورناپسندیدگی کاظہارکیاصوبائی وزیر نے(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

کارڈیک سنٹر کو30 روز کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیر صحت اورسیکرٹری صحت نے میڈیکل کالونی میں رہائش گاہوں کابھی معائنہ کیااوروہ یہ دیکھ کرحیران رہ گئے کہ رہائش گاہوں میں پرائیویٹ کلینکس اورلیبارٹریاں قائم کی گئی ہیں سیکرٹری صحت نے پرائیویٹ کلینک اورلیبارٹریاں قائم کرنیوالے ڈاکٹروں کیخلاف فوری کاروائی کاحکم دیاانہوں نے سرکاری رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ بارے تفصیلی رپورٹ اورجن افراد کے ناموں پریہ الاٹمنٹ ہوئی ہے کہ ناموں کی فہرست بھجوانے کی بھی ہدایت۔

مزید : ملتان صفحہ آخر