پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ(ن) ایک ہی سکے کے دو رخ ، تحریک انصاف

پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ(ن) ایک ہی سکے کے دو رخ ، تحریک انصاف

پشاور(آن لائن)رہنما پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ روز فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف اپنا حساب دینے کو تیار نہیں ، آصف زرداری کو بھی اب نہ صرف (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

سیاست کا خیال آیا ہے بلکہ پیپلزپارٹی والے سینیٹ الیکشن خریدنے کی بات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قصور میں مظاہرین پر فائرنگ کی گئی جبکہ کراچی میں پولیس کے غنڈے نے نقیب کو قتل کیا جبکہ ماضی میں بھی جعلی مقابلوں میں معصوم لوگوں کو مارا گیا اورسندھ حکومت اڑھائی ارب روپے رینجرز کو دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پولیس کی بھرتیاں میرٹ پر ہوتی ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر