عوام کی حالت سدھارنے کیلئے کوئی عملی کام نہیں ہوا، میاں محمداسلم

عوام کی حالت سدھارنے کیلئے کوئی عملی کام نہیں ہوا، میاں محمداسلم

ملتان(سپیشل رپورٹر )جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ایک منظم، جمہوری انقلابی اور اسلامی جماعت ہے جو ملک میں قر آں وسنت کے عادلانہ نظام کے عملاََ نفاذ کیلئے جدوجہد کررہی ہے موجودہ فرسودہ نظام نے ملک وقوم کو(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

تباہی وبربادی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتے جارہے ہیں ۔ غریب آدمی کو دووقت کی روٹی میسر نہیں جبکہ اُمراء کے کتوں کو بھی مکھن اور ائیر کنڈیشن کمرے میسر ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ کرپشن ایک ناسور کی شکل اختیار کرچکی ہے اس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ اور سابقہ حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے ملک کو لوٹ کر اپنی تجوریاں تو بھرتے رہے مگر عوام کی حالت سدھارنے کیلئے کوئی عملی کام نہیں کئے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی غریب اور متوسط طبقہ کی نمائندہ جماعت ہے جس کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں۔ جماعت اسلامی کے سوا تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما کرپشن میں لتھڑے ہوئے ہیں ۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے صوبائی حلقہ 196 میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ استقبالیہ تقریب سے امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ ملتان میاں آصف محمود اخوانی، ڈاکٹر خالد رشید، خالد منیر ایڈووکیٹ، راؤ محمد ظفر ودیگر نے خطاب کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر