معروف قانون دان وسیم ممتاز ، فہیم ممتاز ایڈووکیٹ کی والدہ انتقال کر گئیں، نماز جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت، ایصال ثواب کیلئے قل خوانی کل ہوگی

معروف قانون دان وسیم ممتاز ، فہیم ممتاز ایڈووکیٹ کی والدہ انتقال کر گئیں، ...

ملتان (خبر نگار خصوصی، سپیشل رپورٹر) معروف قانون دان وسیم ممتازایڈووکیٹ ،اور فہیم ممتاز ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ بقضائے الہی(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ شاہی عید گاہ خانیوال روڈ علامہ سید مظہرسعید کاظمی نے پڑھائی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی طور پر دعا کرائی مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی کل 29جنوری بروز سوموار ان کی رہائش گاہ گلشن کریم کالونی ڈسٹرکٹ جیل روڈ صبح 8بجے ہو گی نماز جنازہ میں لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے سینئر جج مسٹر جسٹس محمد قاسم خان، سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی، علامہ سید ارشد سعید کاظمی،، سابق جج ناصر حیدری ، صدر ڈسٹرکٹ بار محبوب علی سندیلہ ، سابق صدر ہائیکورٹ بار سید اطہر شاہ بخاری، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ممتاز حسین نور ٹانگرہ ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار اللہ دتہ کاشف ایڈوکیٹ ،چوہدری ذوالفقار علی سدھو ،سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ ،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار جاوید اقبال او جلہ، نائب صدر ڈسٹرکٹ بار مشتاق احمد ٹیپو، ممبر پنجاب بار کونسل جاوید ہاشمی، جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار صاحبزدہ محمد ندیم فرید ،سابق صدر ڈسٹرکٹ بار عظیم الحق پیرزادہ ملتان، پروٹوکول آفیسر جاوید سعید ،ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، ڈاکٹر جاوید صدیقی، محمد حسین بابر، زاہد حسین گردیزی، ڈاکٹر شہوار مصطفی اویسی، نعیم ارشد، شیخ عمران ارشد، میاں جمیل احمد، نفیس احمد انصاری، شکیل الرحمن حر کے علا وہ شہر کے سیا سی ،مذ ہبی ،کا رو با ری ، و کلا ء سماجی شخصیات اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر