خیبرپختونخوا جمناسٹک ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ،فضل اکبر چیئرمین منتخب

خیبرپختونخوا جمناسٹک ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ،فضل اکبر چیئرمین منتخب

پشاور( سپورٹس رپورٹر) خیبرپختونخوا جمناسٹک ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ، سید معصوم شاہ باچا پیٹرن ان چیف ، الحاج ملک طار ق اعوان پیٹرن ،فضل اکبر چیئر مین ، عمر خان خلیل صدر اور محمد راجہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ، اولمپک ایسوسی ایشن کی طرف سے ذوالفاربٹ اور خالد نور سپورٹس بورڈ کی طرف سے شاہ فیصل نے بطور ابزرور شرکت کی ، صوبائی جمناسٹک ایسوسی ایشن کے انتخابات گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں صوبے کے تمام اضلاع سے نمائندوں نے شرکت کی ، اجلاس میں متفقہ طور پر ، سید معصوم شاہ باچا پیٹرن ان چیف ، الحاج ملک طار ق اعوان پیٹرن ،فضل اکبر چیئر مین ، عمر خان خلیل صدرسینئر نائب صدر حبیب اﷲ، نائب صدور میں ابراہیم، طارق نیازاور فریدی شامل ہیں ، محمد راجہ جنرل سیکرٹری ، عبدالرازاق اور سائرہ ناز جائنٹ سیکرٹری ، فنانس سیکرٹری منور حسین ، ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے اسلم ، خالد، رضوان، شعیب، جاویدخان ، احتشام اور تصور شامل ہیں ۔ پاکستان جمناسٹک فیڈریشن کی طور سے نورمحمد، خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کی طرف سے ذوالفقاربٹ اور خالد نور جبکہ سپورٹس بورڈ کی طرف سے شاہ فیصل بطور ابزرور شرکت کی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر