سینکڑوں افراد برسی میں شرکت کرینگے ،خدیجہ سردار

سینکڑوں افراد برسی میں شرکت کرینگے ،خدیجہ سردار

پبی ( نما ئندہ پاکستان) عوامی نیشنل پارٹی ملاکنڈ ڈویڑن کی جائنٹ سیکرٹری خدیجہ سردار اور ضلع چترال کے صدر الحاج عیدالحسین نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ فخر افغان باچا خان اور عبدالولی خان کی برسی میں جوق درجوق شرکت کے لئے رنگ روڈ پشاور پہنچ جائیں اور یہ ثابت کردیں کہ وہ خدائی خدمت گار خان عبدالغفار خان کے سچے پپروکار ہیں اور چترال عوامی نیشنل پارٹی کا گڑھ بن چکاہے۔ ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ آنے والا دور اے این پی کا ہے کیونکہ صوبے اور خصوصاً چترال کے عوام نے محسوس کرلیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے بغیر ان کے مفادات کا اور کوئی تحفظ نہیں کرسکتا اور ضلع چترال کی ترقی بھی اے این پی دور حکومت میں ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال پر گزشتہ اے این پی حکومت نے جو عظیم احسانات کئے ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں جن کی وجہ سے ہزاروں افراد فخر افغان باچا خان کے سپاہی بن چکے ہیں۔ انہوں نے تمام پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی 28جنوری کو برسی تقریب میں اپنی ذیادہ سے ذیادہ شرکت کو یقینی بنائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر