خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں سیاحت سے متعلق سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں سیاحت سے متعلق سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ

پشاور( سٹاف رپورٹر)حکومت خیبر پختونخوا نے تمام اضلاع میں سیاحت سے متعلق سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد عوام کے درمیان روابط بڑھانا ، معاشی سرگرمیوں کا فروغ اور صوبے کا بہتر ایمیج قائم کرنا ہے ۔ اس سلسلے میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے دفتر میں قائم پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ کی طرف سے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایات جاری کئے گئے ہیں جس کے مطابق تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں سیاحت اور کھیلوں سے متعلق شعبوں کا انتخاب کریں گے جہاں پر مختلف سرگرمیاں مستقل بنیادوں پر شروع کرنے کے لئے منصوبہ بندی ہوگی ۔ ہدایات نامے میں ڈپٹی کمشنروں کو درج ذیل شعبہ جات میں سیاحت اور اڈونچر سپورٹنگ سے متعلق امکاناتی رپورٹ تیار کرنا ہے جنمیں رافٹنگ ( علاقے جہاں پر دریاں موجود ہوں ) سکینگ ( وہ علاقے جہاں پر سحراپائے جاتے ہیں ) ہائیکینگ ( وہ علاقے جہاں قدرتی خوبصورتی پائی جاتی ہے ) اور زیب لائننگ غیرہ شامل ہیں اس مقصد کے لئے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایات کی گئی ہیں کہ واہ اپنے اپنے اضلاع میں مندرجہ بالا شعبہ جات سے متعلق علاقوں کی نشاندہی کریں اور محکمہ سیاحت کی اشتراک سے ایک قابل عمل اور جامع رپورٹ تیارکرکے چیف سیکرٹری کے دفتر کو ایک ماہ کے اندر بھجوائیں جس کے لئے ایک پروفارمہ بھی ڈپٹی کمشنروں کو ارسال کیا گیا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر