متاثرین اور کزئی میں کروڑوں کے پیجز تقسیم کئے جائیں گے :کرنل مرزا سہیل

متاثرین اور کزئی میں کروڑوں کے پیجز تقسیم کئے جائیں گے :کرنل مرزا سہیل

ہنگو(بیورورپورٹ )چین حکومت کی جانب اورکزئی متاثرین کے 1350خاندانوں میں 3کروڑ37لاکھ50ہزار رپے کے پیکجز تقسیم کئے جائیں گے۔اورکزئی متاثرین کے فی خاندان میں 25ہزار رپے کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز لوئر اورکزئی ایجنسی کلایہ اور اپر اورکزئی ایجنسی تحصیل اسماعیل زئی غلجو میں غیر سرکاری تنظیم یو این ڈی پی کے زیر اہتمام کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس کرنل مرزا سہیل یوسف کے صدارت ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی خالد اقبال وزیر، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر اورکزئی ایجنسی حیدر حسین ،اے پی اے لوئر اورکزئی سید نعمان علی شاہ، کمانڈنگ آفیسر کرنل عمر ،میجر اشفاق ،تحصیلدار خائستہ اکبر ،یو این ڈی پی ایڈمن فنانس آفیسر ولی خان کے علاوہ اورکزئی متاثرین قبائل نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس کرنل مرزا سہیل یوسف پولیٹیکل ایجنٹ خالد اقبال وزیر نے چین حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی کی مثال پوری دنیا دے رہی ہیں اور چائینہ پاکستان کے ساتھ حقیقی معنوں میں دوستی نبھا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین حکومت کی جناب سے مذکورہ پیکیج کی تقسیم میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے اور وقت پر مستحقین تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے میں قبائل اور فورسز نے قربانیاں دے کر امن کی فضاء وقائم کی ہے اور قبائل کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گردوں کو آئیندہ اپنے علاقوں میں نہ آنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ دوست ممالک بھی متاثرین اورکزئی کے لئے پیکجز دے رہی ہیں اور فرنٹئیر کور اور پولیٹیکل انتظامیہ بھی اس معاملے میں متاثرین اورکزئی کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو این ڈی پی کے ایڈمن فنانس افیسر ولی خان نے کہاکہ چین حکومت کی مدد سے 5قبائلی ایجنسیوں کیلئے پیکج کا اعلان کیاہے جس میں اشیائے خوردنوش و گھر کی دیگر ضروری اشیا ء سمیت پیکجز تقسیم کئے جائیں گے جبکہ اورکزئی ایجنسی میں 1350خاندانوں میں مذکورہ پیکیج متاثرین خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا جس کو مستحقین تک پہنچانے کے لئے فرنٹئیر کور اور پولیٹیکل انتظامیہ بھر پور تعان فراہم کر ہی ہیں۔ چین حکومت کی اس اقدام پر قبائلی مشران نے چین حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ حکومت چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیاہے قبائلی عوام چین حکومت کی اس احسان کو کبھی فراموش نہیں کریگی ۔انہوں نے پولیٹکل انتظامیہ اورکزئی ایجنسی ،اورکزئی سکاؤٹس اور پاک فوج کابھی شکریہ ادا کرتے ہوئے ملک کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کی روایت برقرار رکھنے کا یقین دلایا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر