باڑہ ،کالا خیل اور ایف آر کوہاٹ کے قبیلہ کھٹیاخیل میں فائرنگ کا تبادلہ

باڑہ ،کالا خیل اور ایف آر کوہاٹ کے قبیلہ کھٹیاخیل میں فائرنگ کا تبادلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باڑہ(نامہ نگار)تحصیل باڑہ کے علاقہ کالاخیل اور ایف ار کوہاٹ ، درہ ادم خیل کے قبیلہ کھٹیا خیل کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ کالاخیل نے الزام لگایا کہ کھٹیا خیل نے بلا اشتعال چڑائی کردی اور علاقہ پر فائرنگ شروع کی کو کہ ہمارے پہاڑی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی۔جبکہ دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ تین گھنٹے تک جاری رہا جس کی وجہ سے پشاور سے کوہاٹ جانے والی شاہرہ ہر قسم امد ورفت کے بند تھی۔ کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہ ملی۔اطلاعات کے مطابق کوئلے کی پہاڑوں اور زمین پر تنازعہ کی وجہ سے فریقین کے ایک دوسرے پر بھاری ہھتیاروں سے حملے کیے لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی جبکہ سیکورٹی فورسز اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ باڑہ اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ایف ار کوہاٹ موقع پر پہنچ گئے اور فوری طور پر فائر بندی کرادی ۔ سرکاری زرائع نے واقعہ کی تضدیق کرتے ہوئے کہا کہ فریقین سے درجنوں فراد کرفتار کرلیے اور علاقہ میں امن قائم کرنے کے لیے گشت شروع کردیا۔اخری اطلاعات کے مطابق علاقے میں امن قائم ہوچکاتھا ۔حفاظتی اقدامات کے تحت علاقہ میں موبائل سروس بند کردی گئی۔