عام انتخابات میں کامیابی کے بعد عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائیگا:آفتاب شیرپاؤ

عام انتخابات میں کامیابی کے بعد عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائیگا:آفتاب ...

چارسدہ (بیورورپورٹ)قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئر مین سکندرحیات خان شیر پاؤ نے کہا کہ قومی وطن پارٹی عوام کے بے لوث خد مت پر یقین رکھتے ہیں ۔اپنے دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں اور آئندہ بھی عوامی خدمت ہمارا نصب العین ہو گا۔ آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد عوام کے محرومیوں کا ازالہ کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائش گاہ شیر پاؤ میں پارٹی کارکنوں و عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔اجلا س میں پی کے 17کے تنظیمی امور کے علاوہ 8فروری کی برسی اور آئندہ انتخابات کیلئے تیاریوں کے حوالے سے غور وحوض کیا گیا ۔سکندر حیات خان شیر پاؤ نے کہاکہ عوام کے حقوق کے حصول کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے ۔انہوں نے پارٹی ورکروں کو ہدایت کی کہ وہ حیات شہید کی برسی کو شان وشوکت سے منانے اور2018کے انتخابات کیلئے تیاریاں شرو ع کریں تاکہ آئندہ انتخابات میں قومی وطن پارتی کی جیت یقین بنایا جا سکے ۔اس موقع پر لیبر ونگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری فقیر حسین لالا ،آرگنائزر طاہر خان ،عبد الرحمان خان نستہ ، مشتاق علی شاہین اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر