عوام نے باچا خانی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے ، ایوب خان
مٹہ (رحیم خان ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر محمد ایوب خان ضلع نائب ناظم عبد الجبار خان بریگیڈئر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد سلیم خان اور قاسیم خان نے کہا ہے کہ عوام نے باچا خانی کاساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور انشاء اللہ 2018کے الیکشن میں عوام پورے صوبے میں باچاخانی کا ساتھ دیکر ایک بار پھر صوبے میں عوام کی حکمرانی ہوگی انہوں نے کہا کہ 90دنوں میں تبدیلی لانے والوں سے اپنے الیکشن کی وعدے اور نعرے بول گئے ہیں کیونکہ ان لوگوں نے تو حکومت کبھی دیکھی نہیں تھی اور جب حکومت ملی تو وہ صوبے کو اگے کی بجائے پیچھے لے جانے لگیں حکومت بچوں کی کام نہیں بچوں کی کام کھیلوں کی میدانوں میں کھیل کھود کرنا ہے اگر بچے حکومت کیلئے اہل ہوتے تو اج صوبائی حکومت اور بنی گالہ کے نیازی بھاگنے کی راستہ نہیں ڈھونڈتے لیکن سن لیں عوامی نیشنل پارٹی ان لوگوں کو بھاگنے نہیں دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ سمبٹ چم میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے خور شید خان حسین علی خان عبدالجلال خان ایڈوکیٹ سعید احمد خان ایڈوکیٹ اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کی جبکہ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کی اہم خاندانوں نے اپنے ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جن کو پارٹی کے قائدین نے ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی مقررین نے کہا کہ عوام کی زندگیوں میں تبدیلی لانے والوں نے عوام کی زندگیوں میں تبدیلی لانا تو دور کی بات ہے عوام کو انکی بنیادی حقوق دینے میں ناکام رہے اور پوری حکومت عوامی نیشنل پارٹی اور این جی اوز کی کاموں پر تختیاں لگا کر گزاری اور تاحال یہ سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اس وقت تک کے حکومتوں میں سب سے ناکام ترین حکومت ہے اور یہی وجہ ہے کہ حکومت اس وقت بھاگنے کیلئے بہانے ڈھونڈتے ہیں لیکن بنی گالہ کے نیازی سن لیں اے این پی انکو ہر گز ایسا کرنے نہیں دینگے اور ان لوگوں کو عوام کی سامنے بے نقاب کرکے دم لیں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مذید ان لوگوں کی نعروں اور جھوٹ پر مبنی اعلانات پر یقین نہ کریں جس نے کھبی بھی مشکل وقت میں اس علاقے کی عوام اور اس سرزمین کا ساتھ نہیں دیا ہے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دور حکومت میں جو کام اور قربانیاں عوام اور اس علاقے کیلئے دی ہے وہ ایک تاریخ ہے اور انشاء اللہ اگر مزید بھی قربانی دینے کی ضرورت ائی تو عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین اور کارکنان کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ عوام نے باچاخانی کیساتھ حقیقی تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا ہے اور انشاء اللہ 2018 کے الیکشن میں یہ بات عوام ثابت کرکے تبدیلی لانے والوں کو ہمیشہ کیلئے تبدیل کرینگے