پبی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن الرعد کا آغاز

پبی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن الرعد کا آغاز

پبی ( نما ئندہ پاکستان) پولیس کمانڈوز ٹروپس ،لیڈیز پولیس کمانڈوز ،آپریشن پولیس ،بم ڈسپوزل سکواڈ ،سپیشل برانچ سکواڈ کا سراغ رساں ڈاک سکواڈ کی مدد سے سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں،منشیات فروشوں ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن الرّعد کا باقاعدہ آغاز ۔ پولیس کے سپیشل فائٹر کمانڈوز RRF (COMMANDO )ٹروپس نے نوشہرہ کینٹ سرکل کے داخلی اور خارجی راستوں کا کنٹرول سنھبال لیا ۔سکیورٹی فورسز کو مختلف مقدمات میں مطلوب 02 خطرناک مجرمان اشتہاریوں ،67 جرائم پیشہ افراد سمیت 60 مشکوک افراد گرفتار ۔اسلحہ و منشیات برآمد ۔دوران آپریشن گھر گھر تلاشی کے دوران بغیر قانونی دستاویزات رہائش پزیر 07 افراد کے خلاف مقدمہ درج ۔بزریعہ جدید ٹیکنالوجی CRVS ۔300 مشتبہ افراد کی چیکنگ جبکہ بزریعہ VVS ۔225 گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی ۔عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ اور امن وامان کے قیام کے لیے معاشرے کے امن میں خلل ڈالنے والے افراد کے خلاف پولیس کمانڈوز کا جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شروع آپریشن الرّعد اہداف کے حصول تک جاری رہے گاتفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایس ایس پی قاسم علی ضلعی پولیس سربراہ ایس ایس پی قاسم علی کے خصوصی احکامات پر پرامن معاشرئے میں چھپے سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد سمیت نوجوان نسل اور معصوم عوام کو نشے کی خطرناک لت لگا کر عضو معطل بنانے والے موت کے سوداگروں کے خلاف ضلع بھر میں پولیس کے سپیشل فائٹر کمانڈوز RRF (COMMANDO ) ٹروپس کے خصوصی دستوں کا آپریشن الرّعد کا شروعات ۔نوشہرہ کینٹ سرکل میں ائے ایس پی کینٹ سرکل اویس شفیق کی سربراہی میں ایس ایچ اؤ تھانہ نوشہرہ کینٹ انسپکٹر فضل شیر خان ،ایس ایچ اؤ تھانہ نوشہرہ کلاں ایس ائی زرداد خان ،ایس ایچ اؤ تھانہ رسالپور ایس ائی ایوب خان کی قیادت میں پولیس کمانڈوز RRF کے خصوصی دستوں ،لیڈیز پولیس کمانڈوز ،آپریشن پولیس ٹروپس ،بم ڈسپوزل سکواڈ ،سپیشل برانچ سکواڈ کا سراغ رساں کتوں کی مدد سے رسالپور اور گردونواح میں آپریشن الرعد میں نمایاں پیش رفت ۔سیکیورٹی فورسز کو مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب 0 2خطرناک مجرمان اشتہاریوں ،67 جرائم پیشہ افراد سمیت 60 مشکوک افراد گرفتار ۔3400گرام چرس ،05 پستول ،01 بندوق ،30 مختلف بور کے کارتوس برآمد۔آپریشن پولیس ٹروپس کی جانب سے لیڈیز پولیس کمانڈوز کے ہمراہ دوران آپریشن گھر گھر تلاشی کے دوران بغیر قانونی دستاویزات رہائش پزیر 07 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔آپریشن الرّعد کے دوران پولیس کمانڈوز کی جانب سے کینٹ سرکل کے داخلی اور خارجی مقامات پر سپیشل چیک پوائنٹ پر بزریعہ جدید ٹیکنالوجی ۔300 مشتبہ افراد کی چیکنگ جبکہ بزریعہ VVS ۔225 گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی ۔ضلعی پولیس سربراہ ایس ایس پی قاسم علی ( پی ایس پی) نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سا لمیت اور امن وامان کے قیام سمیت اہداف کے حصول تک پولیس کمانڈوز کی جانب سے ضلع بھر میں جاری آپریشن الرّعد جاری رہے گا

مزید : پشاورصفحہ آخر