غیر ملکی طاقتیں قومی وسائل لوٹنے کے درپے ہیں،رہنما متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی

غیر ملکی طاقتیں قومی وسائل لوٹنے کے درپے ہیں،رہنما متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل ...

مظفرآباد(بیورورپورٹ)قومی آزادی ،خود مختاری ،وحدت کی بحالی اور ریاستی وسائل پر اختیار تک متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔غیر ملکی طاقتیں قومی وسائل لوٹنے کے درپے ہیں اور انہیں ریاستی عوام اور آزادی سے کوئی سروکار نہیں ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر شفیق اعوان ،راجہ عمیر خان ،عظیم جامی ،راجہ مقبول خان ،فرحان جاوید ،ضلعی صدر کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ،راجہ زرنوش ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ شاہ زیب ،عتیق احمد ،ریاست علی ،جواد عظیم ،راجہ ایاز سمیت دیگر مقررین نے 31جنوری کو منعقد ہونے والے ضلعی کنونش کے حوالہ عوامی رابطہ مہم کے دوران مظفرآباد شہر کے مختلف وارڈز اور کالجز کے دورے کے دوران کیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر