مظفر آباد:پٹہکہ رتڑہ کے مقام پر مہران کار کو حادثہ،3افراد جاں بحق، 2شدید زخمی

مظفر آباد:پٹہکہ رتڑہ کے مقام پر مہران کار کو حادثہ،3افراد جاں بحق، 2شدید زخمی

مظفرآباد(بیورورپورٹ)پٹہکہ رتڑہ کے مقام پرمہران کارحادثہ کا شکار۔ 3افراد جاں بحق 2زخمی ۔جاں بحق ہونے والوں میں نوید ولد عبدالحمیداعوان ،نعمان اعوان ولدمحمداقبال اعوان ساکنہ چہلہ بانڈی،عثمان مغل ولد دریمان ساکنہ ٹھنگرحال مظفرآباد جبکہ زخمیوں میں میرحمزہ منیر ولد میرمنیر حسین ساکنہ بھیڑی حال چہلہ بانڈی سدھیرولدبشیرساکنہ چہلہ بانڈی شامل ہیں ۔زخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال مظفرآباد منتقل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق مہران کار نمبر ABE-423رتڑہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی تھی جس میں 3تین افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے تھے ۔زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کر دیا گیا ۔جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ گزشتہ روز ادا کر دی گئی ۔نماز جنازہ میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔نماز جنازہ کے جاں بحق ہونے والوں کوآبائی قبرسان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔جماعۃ الدعوہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کا ریسکیو آپریشن ،رتڑہ پٹیہکہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہونے والے مہران کار میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ریسیکیو کرکے سی ایم ایچ منتقل کیا۔جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں ان کے گھروں تک منتقل کیں ۔حادثہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب رات 8بجے پیش آیا ،ریسکیوآپریشن رات د وبجے تک جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک المناک روڈ حادثے میں چہلہ بانڈی مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان اپنی زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ دوکوشدید چوٹیں آئیں ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہیں FIFریسکیوٹیم پٹیہکہ کے سربراہ ندیم ملک اپنے رضاکاران سمیت جائے حادثہ پرپہنچ گئے اور گہری کھائی سے زخمیوں کو نکال کر سی ایم ایچ روانہ پھر لاشوں کو نکال کر لواحقین کے گھروں تک پہنچایا ۔ نوجوانوں کی ناگہانی ہلاکت سے پورا علاقہ سوگوار ہے جبکہ کامیاب ریسکیو آپریشن کرنے پر سرکاری ذمہ داران اور علاقائی لوگوں نے جماعۃ الدعوہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان نوجوانوں نے اپنی جان جوکھم میں ڈال کر ریسکیو آپریشن کیا ہے جس کے لیے وہ ان کے مشکور ہیں ۔اس جماعت نے ہمیشہ انسانیت کی فلاح وبہبود کے لیے کام کیا ہے اور یہ ہمارے ملک کا قیمتی سرمایا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر