زینب قتل کیس،ملزم عمران کے انکشافات پر راولپنڈی پولیس بھی حرکت میں آ گئی

زینب قتل کیس،ملزم عمران کے انکشافات پر راولپنڈی پولیس بھی حرکت میں آ گئی

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)زینب کیس میں گرفتار ملزم عمران علی کی انکشافات کی روشنی میں راولپنڈی پولیس بھی حرکت میں آگئی۔ زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران علی کے خلاف 30 اگست 2017 کو راولپنڈی کے تھا نہ بنی میں خاتون کے اغواء کا مقد مہ درج ہوا تھا ،خاتون ارم صغیر کا عدالت میں اپنی مرضی سے رشتہ داروں کے گھر جا نے اور اغواء کئے جانے سے نفی پر ملزم عمران علی کو ذاتی مچلکہ پر چھوڑا گیا تھا، سی پی او راولپنڈی نے کہا ہے کہ عمران کے خلاف تھا نہ بنی میں درج ایف آئی آر خارج ہو چکی ہے، انہوں نے کہا کہ عمران نے راولپنڈی سے لڑکی کو اغواء کیا تھا لیکن لڑکی اگلے دن واپس آ گئی تھی،لڑکی نے واپس آکر مجسٹریٹ کو بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے رشتہ داروں کے گھر گئی تھی انہوں نے کہا کہ لڑکی کا بیان تھا کہ اولاد نہ ہونے پر طعنے دیئے جاتے تھے اس لئے رشتہ داروں کے گھر گئی تھی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر