ہمارے معاشرے میں یتیم کی تعلیم و تربیت کوکوئی انتظام نہیں،قاضی شاہد حمید

ہمارے معاشرے میں یتیم کی تعلیم و تربیت کوکوئی انتظام نہیں،قاضی شاہد حمید

مظفرآباد(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی آزادکشمیر کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل قاضی شاہد حمید نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے ہزاروں یتیم بچوں،طلبہ وطالبات کی کفالت کرنے کے عظیم فریضہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ خدمت خلق میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے اگر حکومتیں اپنی ذمہ داری ادا کریں تو کسی این جی اوز کو یہ کام کرنے کی ضرورت پیش نہ آتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اسلامی میں مظفرآباد ڈویژن سے ساڑھے تین سو سے زائد یتیم بچوں میں وظائف کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کا انعقاد مساجد ومدارس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کیا گیا تھا۔اس موقع پر یتیم بچوں اور بچیوں کے ساتھ آئے ہوئے بچوں کے عزیز واقارب اور سرپرست سے جماعت اسلامی حلقہ 2کے امیر اور جنرل سیکرٹری جنرل ضلع مظفرآباد چوہدری آصف یعقوب اور عبدالصمد نے بھی خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاضی شاہدحمید نے کہا کہ اس وقت ہمارے معاشرہ کے اندر یتیم کے حقوق کا تحفظ اور یتیم کی تعلیم وتربیت کا کوئی انتظام نہیں ۔جماعت اسلامی نے یتیم بچوں کی تعلیم وتربیت کیلئے ریاست کے اندر ادارے قائم کیے اور مختلف این جی اوز کے زیر اہتمام ہزاروں طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کا اہتمام کیا اور اس طرح یتیم بچے کے خاندان کو سپورٹ کرنے کیلئے باقاعدہ فیملی سپورٹ پروگرام شروع کررکھے ہیں جو کہ اس معاشرہ کے اہل خیرکیلئے ایک بہترین نمونہ ہے ۔اہل خیر آگے بڑھیں اور جماعت اسلامی کے اس عظیم صدقہ جاریہ پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر