منڈی بہاؤ الدین میں 8سالہ طالبہ سے بد اخلاقی،مقدمہ درج،ملزم گرفتار

منڈی بہاؤ الدین میں 8سالہ طالبہ سے بد اخلاقی،مقدمہ درج،ملزم گرفتار

منڈی بہاء الدین(نمائندہ پاکستان )تھانہ سول لائنز کے علاقہ میں اوباش لڑکے نے 8سالہ لڑکی سے بد اخلاقی کی۔متاثر ہ بچی میڈیکل کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل جی گئی ۔ فیض آبادکے رہائشی عاشق حسین نے تھانہ میں رپورٹ درج کرائی کہ میں محنت مزدوری کرتاہوں۔میری آٹھ سالہ بیٹی چھٹی کے وقت سکول سے گھرآرہی تھی کہ راستے میں ملزم عاقب بچی کو بہلاپھسلاکر قریبی دکان میں لے گیااور بد اخلاقی کی ۔بچی گھرنہ آنے پر ہم اسکی تلاش کررہے تھے کہ اسکے رونے کی آوازیں آئی تواہل محلہ نے بچی کو بازیاب کرایا،تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم عاقب کو گرفتارکرلیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر