ڈاکٹر عاصم کے خلاف کیس کی سماعت 10فروری تک ملتوی

ڈاکٹر عاصم کے خلاف کیس کی سماعت 10فروری تک ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف دہشت گردوں کو علاج کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی ہے ۔ہفتہ کو انسداددہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف دہشت گردوں کو علاج کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی انیس قائمخانی، قادر پٹیل اور دیگر پیش جبکہ ڈاکٹر عاصم حسین، سلیم شہزاد اور عثمان معظم پیش نہیں ہوئے تینوں ملزمان کی جانب سے دائر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا رینجرز نے ڈاکٹر عاصم حسین کی جے آئی ٹی کو کیس کا حصہ بنانے کی درخواست دائر کی تھی جس پر کیس کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر جی ایم بھٹو نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر