پیپلزپارٹی کی رکنیت سازی مہم آج سے شروع ہوگی

پیپلزپارٹی کی رکنیت سازی مہم آج سے شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی نے آج (اتوار) سے سندھ بھر میں پارٹی کی رکنیت سازی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کے مطابق سندھ بھر میں 28 جنوری سے رکنیت سازی مہم شروع ہوگی۔ رکنیت سازی مہم ایک ماہ جاری رہے گی۔ رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں سندھ بھر میں یوسی سطح تک کیمپس قائم کئے جائیں گے۔ پارٹی کی ممبرشپ حاصل کرنے کے لئے کوئی فیس نہیں رکھی گئی ہے۔ رکنیت سازی کے لئے کمپیوٹرائیزڈ فارم چھپوائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کارکنان کے علاوہ، ووٹرز، ہمدرد، سپورٹرز بھی ممبرشپ فارم بھر کر پارٹی کے فیملی ممبر بن سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی کا نیا جنم ہوا ہے۔ سندھ بھر میں پارٹی رہنما اور کارکنان رکنیت سازی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔