دی سٹیزن فاؤنڈیشن کا ابھرتے ستارے پروگرام کا اختتام

دی سٹیزن فاؤنڈیشن کا ابھرتے ستارے پروگرام کا اختتام

کراچی (پ ر)دس سٹیزن فاؤنڈیشن نے اپنے فلاحی کاموں اور نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمی کی فراہمی کے لیے اپنے مشن کو جاری رکھتے ہوئے ابھرتے ستارے کے نام سے جس پروگرام کا آغاز کیا تھا اس کا اختتام شاندار انداز میں ہوا۔مقامی ہوٹل میں ابھرتے ستارے پروگرام کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔اس پروگرام کے تحت دی سٹیزن فاؤنڈیشن نے اسکول کے طلبا کو مقابلہ موسیقی کے پلیٹ فارم سے صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کیا۔اس سالانہ پروگرام میں طلبا کو جہاں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا وہیں نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آیا۔اس کے علاوہ اس سرگرمی کے زریعے مستحق طلبا کو تعلیم کی فراہمی کے لیے فنڈز بھی جمع کیا گیا۔اس سال اس ابھرتے ستارے میں مجموعی طور پر ستر ہزار جبکہ ایک سو بیس اسکولز کے چھ سو انتیس طلبا اور دو سو ستتر ٹیموں کے درمیان اسکول لیول کا مقابلہ ہوا۔فائنل مقابلے میں بتیس ٹیموں کی اٹھاسی سریلی آوازوں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔جن میں پرائمری ،سکینڈری ،کالج لیول کے طلبا کے درمیان مقابلہ ہوا۔ماضی کے عظیم گلوکاروں ٹینا ثانی ،افشاں احمد ،سلمان علوی اور ارشدمحمود نے مقابلے میں ججز کے فرائض سرانجام دئیے۔سٹیزن فاؤنڈیشن کے چئرمین اتید ریاض نے کہا کہ ان کا ادارہ اس طرح کے ایونٹ کے انعقاد سے نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور تعلیم کے فروغ کے لیے اپنا کردار کرتا رہیگا۔طلبا کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی اور صحت مندانہ سرگرمیاں بھی میسر آنی چاہیے۔ابھرتے ستارے پروگرام کے تحت سٹیزن فاؤنڈیشن اور دیگر پرائیوٹ اسکولز کے طلبا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے اور اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا جو ہمارے ادارے کا مشن بھی ہیں۔اور تمام طلبا کو بلا تفریق اور کلاس کے یکساں طور پر موقع دیا جانا ان طلبا کے اعتماد میں اضافہ کا باعث بنے گا۔اتید ریاض نے کہا کہ مشکل پاکستانی گانوں کو طلبا نے نے احسن طریقے سے پیش کیا وہ سراہے جانے کے قابل ہے۔اس کے طرح پروگرام سے پاکستان مستقبل میں بہترین میوزک ٹیلنٹ بھی میسر آئے گا۔ابھرتے ستارے پروگرام کا آغاز دو ہزار بارہ میں دس سٹیزن فاؤنڈیشن کی جانب سے کیا گیا تھا۔جو اب سٹیزن فاؤنڈیشن کا سالانہ اور مقبول ترین پروگرام بن چکا ہے۔یہ امر قابل زکر ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ابھرتے ستارے پروگرام کو لیڈیز والنٹیرز نے بخوبی منعقد کیا جسے ہم نے سپورٹرز آف دی سٹیزن فاؤنڈیشن کا نام دیا ہے۔یہ گروپ انتھک محنت سے اس طرح کے ایونٹ کا انعقاد کرکے تعلیم کے فروغ کے لیے فنڈز جمع کرتا ہے۔پروگرام کی شاندار کامیابی پر ابھرتے ستارے کی روح رواں مسز بیبا بسیر نے کہا کہ پاکستانی عوام مخیر اور بڑے دل کے حامل لوگ ہیں جن کی بدولت اس طرح کے ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں ہم تمام اسکولز اور ان کے طلبا کے شکر گزار ہیں جنہوں نے نہ صرف بھرپور شرکت سے اس ایونٹ کا کامیابی سے ہمکنار کروایا بلکہ ساتھ ہی تعلیم کے فروغ کے لیے فنڈز جمع کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ابھرتے ستارے ہمارے کے ابھرتے ٹیلنٹ کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم بن کر ابھرا ہے۔اور یہ ٹیلنٹ نہ صرف شاندار سریلی آوازوں کے مالک ہیں بلکہ ساتھ ہی خوبصورت دل کے بھی حامل ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر