1953کی تحریک میں جاں بحق طلبہ کی یاد میں ڈی ایس ایف کا جلسہ

1953کی تحریک میں جاں بحق طلبہ کی یاد میں ڈی ایس ایف کا جلسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) 1953کی طلبہ تحریک میں ڈی ایس ایف کے شہیدوں کی یاد میں ہیومن رائٹس کمیشن کراچی صدر کے آفس میں ڈی ایس ایف کے زیر اہتمام ، ڈی ایس ایف کے مرکزی چئیر مین ثاقب خورشید کی زیر صدارت سیمینار کا انعقاد ہوا۔ سیمینار سے قبل ڈی ایس ایف کی طلبہ تحریک کی ڈاکیومینٹری دکھائی گئی جس کااسکرپٹ وسعت اللہ خان کا تیار کردہ تھا اور شرجیل بلوچ نے ہدائیت دی ۔ اس کے بعدڈی ایس ایف کراچی کی صدر ایمن حنان اور جوائنٹ سیکریٹری غازی ملاح نے فیض احمد فیض کی نظم ’زرد پتوں کا بن جو میرا دیس ہے ‘گا کر تقریب کا با قاعدہ آغاز کیا۔ ڈاکیومینٹری میں ڈاکٹر ہاروں احمد ،سلیم آسمی، مظہر جمیل اور اقبال علوی کے بیانیہ شامل تھے ۔ تقریب میں اسٹیج سیکریٹری کا کام سیما ماہیشوری نے انجام دیا۔ سیمینارسے ڈی ایس ایف کے چئیر مین ساقب خورشید کمیونسٹ پارٹی کے رہنما زبیر رحمن اور ڈی ایس ایف کی رہنما نغمہ شیخ ،ہیومن رائٹس کے رہنما اسد بٹ، ڈی ایس کے سابق رہنما خواجہ اسلم اور عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما احمر عزیزی نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے 53کے شہید طلبہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ یہ ہمارا ماضی کا ورثہ ہے اور ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ مقررین نے کہا کہ آج بھی طلبہ اپنے حقوق کے لئے ہر جگہ ڈٹے ہوئے ہیں اور اس وقت اسلام آباد میں طلبہ احتجاج میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے حکام سے ان کے مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ہماری جدوجہد حقوق کے حصول تک جاری رہے گی۔

Back to