کھوکھرا پولیس کی کارروائی 2ڈاکوگرفتار ،اسلحہ برآمد
کراچی (کرائم رپورٹر)ملیر کھوکھرا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2ڈاکوؤں کو گرفتا رکرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کھوکھرا پولیس نے سعودآباد میں واقع بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شخص سے لوٹ مار کرنے والے ملزمان کوگرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزمان کی شناخت فراز اور دلشاد کے نام سے ہوئی ۔دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے تھانہ سعودآباد کے حوالے کردیا گیا۔