کراچی ،کسٹمز کی کارروائی ،ہیرے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی ،کسٹمز کی کارروائی ،ہیرے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی (کرائم رپورٹر)کسٹمز کی جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ہیرے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے ۔ڈی سی ایئرپورٹ واصف ملک کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جاوید محمد نامی مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔مسافر تھائی ائر کی پرواز ٹی جی341 سے کراچی پہنچا تھا۔ملز م کے قبضے سے 60لاکھ روپے مالیت کے ہیرے برآمد کرلیے گئے ۔مسافر نے ہیرے بڑی مہارت سے چھپا رکھے تھے۔ مسافر کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر