زینب قتل کیس کے ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی

زینب قتل کیس کے ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی
زینب قتل کیس کے ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) زینب قتل کیس کے ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوگی،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا، بنچ کے دیگرارکان میں جسٹس منظوراحمدملک،جسٹس اعجازالاحسن شامل ہیں۔

سپریم کورٹ نے قصور میں اغواءاور زیادتی کے بعد 7 سالہ بچی زینب کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم عمران کے بینک اکاو¿نٹس کا دعویٰ کرنے والے اینکرپرسن کے علاوہ کیس میں معاونت کےلئے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے)، آل پیپر نیوز پیپر ایسوسی ایشن ( اے پی این ایس) کے عہدیداروں، میڈیا مالکان اور سینئر صحافیوں کو بھی عدالت میں طلب کر رکھا ہے۔

آئی جی پنجاب عارف نوازاور سربراہ جے آئی ٹی محمد ادریس سپریم کورٹ لاہوررجسٹری پہنچ گئے جو رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں گے ۔

زینب کے والد امین انصاری ، اینکر پرسن شاہد مسعود بھی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے،سپریم کورٹ نے زینب قتل کیس میں آج ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عاصمہ حمید کو بلایا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک اینکر پرسن نے زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی کے 37 بینک اکاو¿نٹس ہونے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور حکومت پنجاب یہ دعویٰ مسترد کرچکی ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور