پاکستان کا سیریزکے فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا سیریزکے فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
پاکستان کا سیریزکے فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

  

ماﺅنٹ مونگائی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے سیریزکے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لیند کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ آج (اتوار کو) ماﺅنٹ مونگائی میں کھیلا جا رہا ہے۔ ٹیم پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی بیٹنگ فارم اچھی ہے اس لیے پہلے بیٹنگ کرنا اچھا فیصلہ ہوگا، کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیادہ رنز سکور کرکے بڑا ہدف دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے باؤنس بیک کیا ہےاس پرفارمنس کو برقرار رکھیں گے ،ہم یہ میچ جیت کر ٹی20سیریز جیتنا چاہتےہیں۔

واضح رہے کہ تین میچز کی سیریز میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیت رکھا ہے، آج کا میچ جیتنے والی ٹیم سیریز کی بھی فاتح قرار پائے گی۔

مزید : اہم خبریں /کھیل