پشاور میں خواجہ سرا کمیونٹی کے نمائندہ سے اغوا کے بعد بدفعلی، چیف جسٹس نے بڑا قدم اٹھا لیا

پشاور میں خواجہ سرا کمیونٹی کے نمائندہ سے اغوا کے بعد بدفعلی، چیف جسٹس نے بڑا ...
پشاور میں خواجہ سرا کمیونٹی کے نمائندہ سے اغوا کے بعد بدفعلی، چیف جسٹس نے بڑا قدم اٹھا لیا

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پشاور میں خواجہ سرا کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔جسٹس ثاقب نثار نے پشاور میں خواجہ سرا کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعے کا نوٹس لے کر آئی جی خیبر پختونخوا سے 3 روز میں رپورٹ طلب کر لی، متاثرہ خواجہ سرا اپنی برادری کے بنیادی حقوق کیلئے متحرک تھا۔ چیف جسٹس نے میڈیا رپورٹ پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو 29 جنوری سے قبل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب عدالت عظمیٰ میں کل سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران مختلف مقدمات کی سماعت کیلئے 2 لارجر اور 6 معمول کے بینچ تشکیل دے دیے گئے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد