وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے کمیشن یا جوڈیشل کمیشن بنانے پر پابندی عائد

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے کمیشن یا جوڈیشل کمیشن بنانے پر پابندی عائد
وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے کمیشن یا جوڈیشل کمیشن بنانے پر پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے کمیشن یا جوڈیشل کمیشن بنانے پر پابندی عائد کر دی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں زینب قتل کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منظور اے ملک بھی شامل ہیں۔ دورانِ سماعت چیف جسٹس نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے کمیشن یا جوڈیشل کمیشن بنانے پر پابندی عائد کر دی۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آئندہ کوئی کمیشن نہیں بنائے گا تفتیش ہی اصل طریقہ ہے جبکہ کمیشن بنا کر معاملہ کھوہ کھاتے ڈال دیا جاتا ہے۔