سٹیج ڈراموں کے پروڈیوسر ارشد چودھری کو10لاکھ روپے بھتہ کی پر چی موصول

سٹیج ڈراموں کے پروڈیوسر ارشد چودھری کو10لاکھ روپے بھتہ کی پر چی موصول
سٹیج ڈراموں کے پروڈیوسر ارشد چودھری کو10لاکھ روپے بھتہ کی پر چی موصول

  

لاہور (ویب ڈیسک) سٹیج ڈراموں کے معروف پروڈیوسر ارشد چودھری کو10 لاکھ روپے کے بھتہ کی پر چی مل گئی ،جوہر ٹائون پولیس نے بھتہ خور اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

معلوم ہوا ہے کہ جوہر ٹائون میں رہائش پذیر پروڈیوسر ارشد چودھری نے پولیس کو درخواست دی کہ اس سے افتخار نامی شخص نے 10 لاکھ روپے بھتہ مانگا ہے اور دھمکی دی ہے کہ بھتہ نہ دینے پر وہ اس کو اور اس کے بچوں کو جان سے ماردے گا،جوہر ٹائون پولیس نے تمام صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ملزم افتخار کے خلاف بھتہ خوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اس کی تفتیش انویسٹی گیشن ونگ کے سپرد کردی ، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پولیس تاحال بھتہ خوراور اس کے ساتھیوں کو گرفتار نہیں کرسکی۔

 ارشد چودھری کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس ملزم کی سرپرستی کررہی ہے ،انہو ں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزم افتخار کی گرفتاری کے لئے ہدایات جاری کریں۔

مزید : تفریح /علاقائی /پنجاب /لاہور