آپ ثبوت دیں،میں آپ کو ایمانداری کا سرٹیفکیٹ دوں گا،ثاقب نثار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں زینب قتل کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار غیر متعلقہ باتیں کرنے اینکرپر سن شاہد مسعود پر پر برہم ہو گئے ، اورحکم دیا کہ اپنے موقف کی حد تک بات کریں ،ایسی بات نہ کریں جس سے تفتیش پراثر پڑے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے اینکر پرسن سے کہا کہ آپ ثبوت دیں،میں آپ کو ایمانداری کا سرٹیفکیٹ دوں گا۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے زینب کے قاتل عمران کے 37 اکاﺅنٹس کی بات تھی لیکن قومی اداروں نے آپ کی بات کو مسترد کردیا۔