ٍڈاکٹر شاہد مسعود کے اثاثے بھی چیک ہونے چاہئیں: نصرا للہ ملک

ٍڈاکٹر شاہد مسعود کے اثاثے بھی چیک ہونے چاہئیں: نصرا للہ ملک
ٍڈاکٹر شاہد مسعود کے اثاثے بھی چیک ہونے چاہئیں: نصرا للہ ملک

  

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر تجزیہ کار نصرا للہ ملک نے کہا ہے کہ تمام صحافیوں کے اثاثے چیک کئے جانے چاہئیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کے اثاثے بھی چیک ہونے چاہئیں اور اس کے ذرائع آمدنی کی تفصیل بھی سامنے آنی چاہیے۔ اس کی انکم ٹیکس ریٹرن بھی چیک ہونی چاہیے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود جہاں سے پیسے وصول کرتا رہا ہے اور اس کے چیک باﺅنس ہوتے رہے۔ اس کے خلاف مقدمات بنتے رہے۔ جہاں جہاں تم نے رشوت لی، میرے پاس سارے ثبوت موجود ہیں۔ میری فائل میں ایک ایک ثبوت لگا ہوا ہے۔

روزنامہ خبریں کے مطابق نصراللہ ملک نے کہا کہ  ایک ایک کرکے سارے سامنے لاﺅں گا۔ آپ ہمارے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلارہے ہیں۔ ہم ڈرنے اور جھکنے والے لوگ نہیں ہیں۔ آپ کو ہر جگہ پر جھوٹا ثابت کریں گے۔پاکستان میں مفروغوں کی صحافت نہیں چل سکتی۔ سچی صحافت ہمیشہ آگے بڑھتی ہے۔ جو حکمرانوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرسکے۔ حکمرانوں کی غلطیوں کی نشاندہی کرتے رہیں گے۔

چیف جسٹس آف پاکستان صاحب آپ سے گزارش ہے کہ اڑھائی ارب کا نوٹس لیں، تحقیقات کریں جس صحافی نے پیسے پکڑے ہیں اسے بھی اور حکومت کو بھی کٹھہرے میں کھڑا کریں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود جھوٹا ثابت ہو تو خدارا اس پر تاحیات پابندی لگادیں۔ ایسے گھس بیٹھیوں کا راستہ بند کردیجئے جو پاکستانی صحافی کیلئے کلنک کا ٹیکہ بن چکے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور