پیر حمیدالدین سیالوی نے رانا ثنا اللہ کیخلاف احتجاج ختم کرنے کیلئے دراصل شہبازشریف سے کیا چیز مانگی جس پر وزیرعلیٰ نے آمادگی ظاہر کردی؟ تہلکہ خیز دعویٰ منظرعام پر

پیر حمیدالدین سیالوی نے رانا ثنا اللہ کیخلاف احتجاج ختم کرنے کیلئے دراصل ...
پیر حمیدالدین سیالوی نے رانا ثنا اللہ کیخلاف احتجاج ختم کرنے کیلئے دراصل شہبازشریف سے کیا چیز مانگی جس پر وزیرعلیٰ نے آمادگی ظاہر کردی؟ تہلکہ خیز دعویٰ منظرعام پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ، سرگودھا(ویب ڈیسک) دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب اور پیر حمید الدین سیالوی کے درمیان ہونے والی ملاقات اویس شاہ نورانی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جس کے لیے انہوں نے پیر آف سیال شریف کو ایک عرصہ سے قائل کر رہے تھے جس کے بعد یہ ملاقات ہوئی لیکن اس بارے میں اصل کردار پنجاب بھر کے تیس سے زائد اہم مزارات کے سجادہ نشین کرام اور مشائخ عظام کی جانب سے دباﺅ نے کیا کیونکہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے مزارات کو سرکاری تحویل میں لینے کا اعلان کردیا تھا۔

روزنامہ خبریں کے مطابق اس ملاقات میں پیر آف سیال شریف کی طرف سے وفاقی وزارت مذہبی امور کے لیے اپنے نامزد کردہ امیدوار کی تقرری اور اسلامی نظریاتی کونسل کی چیئرمین شپ کے حوالے سے شہباز شریف کو کہا کہ آپ آئندہ ممکنہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں اس لیے اس بات کی گارنٹی دیں جس پرشہباز شریف کی طرف سے مکمل یقین دلوایا گیا کہ اس بارے میں پارٹی سے اجازت طلب کرکے آپ کو آگاہ کردونگا مگر پیر حمید الدین سیالوی کی جانب سے مسلسل اصرار کے بعد انہیں اس بارے میں ضمانت دینا پڑی۔

اخبار کے مطابق ملاقات کے دوران پیر حمید الدین سیالوی نے وزیراعلیٰ پنجاب کوصوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ کی جانب سے دئیے گئے متنازعہ بیان کے حوالے سے شدید احتجاج کیا۔ جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے انہیں بتایا کہ اس بیان کے حوالے سے انہوں نے خود بھی وزیرقانون سے جواب طلب کیا تھا لیکن انہوں نے اسے ”ایررآف انڈرسٹینڈنگ“ قرار دیا اور ختم رسالت پر اپنے مکمل ایمان کا برملا اظہار کیا۔