کامونکی: مسجد کے غسل خانہ میں 10 سالہ بچے سے زیادتی، ملزم گرفتار

کامونکی: مسجد کے غسل خانہ میں 10 سالہ بچے سے زیادتی، ملزم گرفتار
کامونکی: مسجد کے غسل خانہ میں 10 سالہ بچے سے زیادتی، ملزم گرفتار

  

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) مسجد کے غسل خانہ میں دس سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو ایک گھنٹہ بعد گرفتار کر لیا گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق نواحی علاقے حبیب پورہ کے محنت کش خوشی محمد کے 10سالہ بیٹے (م) کو محلہ کے 22 سالہ اوباش نوجوان ارسلان نے مسجد کے غسل خانہ میں لے جا کرزیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ملزم کے فرار ہو نے پر بچے نے شور مچا دیا ، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /گوجرانوالہ