” چیف جسٹس صاحب ڈاکٹر شاہد مسعود سے یہ بھی پوچھیں کہ۔۔۔“نجم سیٹھی بھی میدان میں کود پڑے، ایسی بات کہہ دی کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کی پریشانی کی حد نہیں رہے گی

” چیف جسٹس صاحب ڈاکٹر شاہد مسعود سے یہ بھی پوچھیں کہ۔۔۔“نجم سیٹھی بھی میدان ...
” چیف جسٹس صاحب ڈاکٹر شاہد مسعود سے یہ بھی پوچھیں کہ۔۔۔“نجم سیٹھی بھی میدان میں کود پڑے، ایسی بات کہہ دی کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کی پریشانی کی حد نہیں رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ڈاکٹر شاہد مسعود کے 35 پنکچر کے دعویٰ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
سپریم کورٹ میں جاری زینب قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ٹوئٹر کا سہارا لیا اور چیف جسٹس سے 35 پنکچر کے دعویٰ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا ’ چیف جسٹس ، ڈاکٹر شاہد مسعود سے یہ بھی پوچھیں کہ میرے خلاف عائد کیے جانے والے 35 پنکچر کے الزام کا ثبوت دیں۔ یہ کیس گزشتہ 3 سال سے سیشن کورٹ میں زیر سماعت ہے لیکن اینکر کے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے لٹکا ہوا ہے‘۔
واضح رہے کہ عمران خان کے 126 دن کے دھرنے کا سبب بننے والے 35 پنکچر کا دعویٰ سب سے پہلے ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں کیا تھا ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا تھا کہ 35 پنکچر کے حوالے سے ریکارڈنگز بھی موجود ہیں۔ اس دعویٰ کے بعد عمران خان نے نجم سیٹھی پر شدید تنقید بھی کی تھی۔