زینب کے قاتل عمران علی کی یہ تصویر کس جگہ پر اور کس نے اتاری؟ ایسا انکشاف سامنے آ گیا کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

زینب کے قاتل عمران علی کی یہ تصویر کس جگہ پر اور کس نے اتاری؟ ایسا انکشاف ...
زینب کے قاتل عمران علی کی یہ تصویر کس جگہ پر اور کس نے اتاری؟ ایسا انکشاف سامنے آ گیا کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) زینب کے قاتل عمران علی کی انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی اس تصویر کے بارے میں سب ہی یہ جاننا چاہتے تھے کہ یہ تصویر کہاں لی گئی اور اب یہ تفصیلات منظرعام پر آ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔17 سالہ چینی لڑکی آئی فون 8 کی خاطر کنوارہ پن بیچنے کیلئے ہوٹل پہنچی تو کمرے میں داخل ہوتے ہی چار مرد آ گئے، خطرہ دیکھ کر بھاگنے لگی تو مردوں نے پکڑ لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہر کوئی لرز اٹھا مگر حقیقت سامنے آئی تو سب عش عش کر اٹھے

سینئر اینکر پرسن و کالم نگار جاوید چوہدری نے اپنے کالم میں زینب کے ماموں عمران انصاری سے ہونے والی گفتگو کے حوالے سے لکھا کہ ” پنجاب حکومت نے 14 جنوری کو محلے کے تمام بالغ لوگوں کے ڈی این اے سیمپل لینے کا فیصلہ کیا تھا‘ پنجاب فرانزک لیب کی ٹیم قصور آئی‘ پولیس نے امین انصاری کے گھر 83 لوگ اکٹھے کیے اور نمونے لینا شروع کر دیے‘ پہلا نمونہ ماموں عمران انصاری کا لیا گیا‘ ملزم عمران علی کی باری آخری تھی۔

عمران انصاری کے بقول ”میں نے دیکھا جوں جوں عمران علی کی باری آ رہی تھی وہ بے چین ہوتا جا رہا تھا‘ وہ ہمارے گھر کے صحن میں چار پائی پر بیٹھا تھا‘ میں نے اپنے موبائل فون سے اس کی تین تصویریں لیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”پولیس نے عمران علی کی گرفتاری کیلئے اس کی والدہ سے رابطہ کیا تو۔۔۔“ عمران کی والدہ کو جب بتایا گیا کہ ان کا بیٹا ہی زینب کا قاتل ہے اور اسے گرفتار کرنا ہے تو انہوں نے کیا کیا؟ تفصیلات جان کر آپ کا دل خون کے آنسو روئے گا

پہلی تصویر 14 جنوری دن دو بج کر 49 منٹ پر لی گئی (یہ وہی تصاویر ہیں جو بار بار میڈیا پر دکھائی جا رہی ہیں‘ عمران انصاری نے مجھے تصویروں کے سکرین شارٹس بھی بھجوا دیے) ملزم عمران علی کو صحن میں بیٹھے بیٹھے دورہ پڑا اور وہ نیم بے ہوش ہو گیا‘ پولیس ڈر گئی اور اس نے اسے سیمپل دیے بغیر جانے کی اجازت دے دی یوں ملزم عمران علی ڈی این اے ٹیسٹ سے بچ گیا‘ عمران علی کے دورے نے بھی میرا شک پکا کر دیا‘ میرے ایک محلے دار ملک توفیق بھی اسے دیکھ رہے تھے‘ وہ بھی مجھ سے اتفاق کرنے لگے“۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /قصور /لاہور