ملزم عمران علی کیساتھ زیادتی کرنے والے 50 لوگ کون ہیں اور کہاں رہتے ہیں؟ حامد میر کے انکشاف نے پاکستانیوں کو شرم سے پانی پانی کر دیا

ملزم عمران علی کیساتھ زیادتی کرنے والے 50 لوگ کون ہیں اور کہاں رہتے ہیں؟ حامد ...
ملزم عمران علی کیساتھ زیادتی کرنے والے 50 لوگ کون ہیں اور کہاں رہتے ہیں؟ حامد میر کے انکشاف نے پاکستانیوں کو شرم سے پانی پانی کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے یہ انکشاف تو کیا ہی تھا کہ زینب کے قاتل عمران علی کو بھی گزشتہ تین سے چار سال کے دوران 50 سے زائد لوگوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا لیکن اب انہوں نے ایک اور ہولناک انکشاف کر دیا ہے کہ وہ تمام کے تمام لوگ اسی علاقے میں عمران علی کے اردگرد ہی رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔17 سالہ چینی لڑکی آئی فون 8 کی خاطر کنوارہ پن بیچنے کیلئے ہوٹل پہنچی تو کمرے میں داخل ہوتے ہی چار مرد آ گئے، خطرہ دیکھ کر بھاگنے لگی تو مردوں نے پکڑ لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہر کوئی لرز اٹھا مگر حقیقت سامنے آئی تو سب عش عش کر اٹھے

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ ”اس سے اور بھی کچھ چیزیں ہیں کہ اس کا تعلق کسی ریکٹ کے ساتھ ہے یا سیاسی مافیا کیساتھ ہے، یا پھر کوئی اہم سیاسی شخصیت اس کے پیچھے ہیں۔ ایک بات میں آپ کو بتا دوں کہ اس معاملے کو تمام سویلین ایجنسیز نے بھی تحقیقات کی ہیں اور فوج کی انٹیلی جنس ایجنسیز نے بھی تحقیقات کی ہیں اور تمام ایک ہی پیج پر ہیں کہ زینب کا قاتل یہی شخص ہے اور اس نے اور بچیوں کیساتھ بھی زیادتی کی ہے۔

خود اس کیساتھ بھی 50 دفعہ زیادتی ہو چکی ہے، 50 مردوں نے اس عمران علی کیساتھ پچھلے چار سے پانچ سال میں زیادتی کی ہے اور پھر بعد میں اس نے یہ کام آگے شروع کر دیا، تحقیقات میں یہ چیز بھی سامنے آئی ہے کہ اس کا کوئی بینک اکاﺅنٹ نہیں ہے اور اس کا تعلق کسی مافیا کیساتھ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”پولیس نے عمران علی کی گرفتاری کیلئے اس کی والدہ سے رابطہ کیا تو۔۔۔“ عمران کی والدہ کو جب بتایا گیا کہ ان کا بیٹا ہی زینب کا قاتل ہے اور اسے گرفتار کرنا ہے تو انہوں نے کیا کیا؟ تفصیلات جان کر آپ کا دل خون کے آنسو روئے گا

یہ بات درست ہے کہ لوگوں کو پولیس پر اعتبار نہیں ہے اور میری معلومات کے مطابق تفتیش کرنے والوں کی تفتیش میں بھی یہ چیز ثابت ہو رہی ہے کہ قصور چھوٹے بچوں کیلئے ایک بہت خطرناک جگہ ہے اور اس شخص کیساتھ بھی 50 دفعہ زیادتی ہوئی ہے اور زیادتی کرنے والے لوگ اسی علاقے میں اس کے اردگرد رہتے ہیں۔ “

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /قصور /لاہور