ملی مسلم لیگ اور تحریک لبیک پاکستان کے بعد ایک اور مذہبی جماعت نے سیاست میں آنے کا اعلان کردیا

ملی مسلم لیگ اور تحریک لبیک پاکستان کے بعد ایک اور مذہبی جماعت نے سیاست میں ...
ملی مسلم لیگ اور تحریک لبیک پاکستان کے بعد ایک اور مذہبی جماعت نے سیاست میں آنے کا اعلان کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملی مسلم لیگ اور تحریک لبیک پاکستان کے بعدپاکستان علما کونسل نے بھی سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا، پاکستان علما کونسل کے سربراہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان علما کونسل آئندہ انتخابات میں ملک بھر میں اپنے امیدوار کھڑے گی ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان علما کونسل کے سربراہ طاہر محمود اشرفی نے ختم نبوت کانفرنس اور استحکام پاکستان کانفرنس میں کیا، ان کا کہناتھا کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے ،امریکی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں،حکمران امریکا کی غلامی سے نجات حاصل کرکے ملک میں اسلامی قوانین کا نفاذ کریں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور