”مخالفین کیلئے تو خطرناک ہے ہی لیکن اپنی ٹیم کیلئے زیادہ خطرناک ہے کیونکہ۔۔۔“ شعیب اختر نے فخر زمان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران رہ گئے

”مخالفین کیلئے تو خطرناک ہے ہی لیکن اپنی ٹیم کیلئے زیادہ خطرناک ہے ...
”مخالفین کیلئے تو خطرناک ہے ہی لیکن اپنی ٹیم کیلئے زیادہ خطرناک ہے کیونکہ۔۔۔“ شعیب اختر نے فخر زمان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران رہ گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے کہا ہے کہ فخر زمان مخالفین کیلئے تو خطرناک ہے ہی مگر اپنی ٹیم کیلئے اس سے بھی زیاہ خطرناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔17 سالہ چینی لڑکی آئی فون 8 کی خاطر کنوارہ پن بیچنے کیلئے ہوٹل پہنچی تو کمرے میں داخل ہوتے ہی چار مرد آ گئے، خطرہ دیکھ کر بھاگنے لگی تو مردوں نے پکڑ لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہر کوئی لرز اٹھا مگر حقیقت سامنے آئی تو سب عش عش کر اٹھے

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ فخر زمان گیند دیکھتا ہے اور بلا گھما دیتا ہے اور بڑی بڑی شاٹس مارتا ہے۔ وہ دوسری ٹیموں کیلئے بہت خطرناک ہے کیونکہ اگر 10 سے 15 اوورز کھڑا ہو جائے تو سیٹ بھی ہو جاتا ہے اور پاکستان کو مضبوط آغاز بھی فراہم کر دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”پولیس نے عمران علی کی گرفتاری کیلئے اس کی والدہ سے رابطہ کیا تو۔۔۔“ عمران کی والدہ کو جب بتایا گیا کہ ان کا بیٹا ہی زینب کا قاتل ہے اور اسے گرفتار کرنا ہے تو انہوں نے کیا کیا؟ تفصیلات جان کر آپ کا دل خون کے آنسو روئے گا

وہ جتنا مخالفین کیلئے خطرنا کے اس سے کہیں زیادہ اپنی ٹیم کیلئے خطرناک ہے کیونکہ اس کی تکنیک دیگر ٹیمیں بھانپ چکی ہیں اور اس میں خامیاں بھی ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر وہ جلد آﺅٹ ہو جائے تو پھر ٹیم دباﺅ میں آ جاتی ہے اور سکور بننے کی رفتار بھی کم ہو جاتی ہے جس کے باعث مخالفین ٹیم کو اچھا ہدف نہیں دیا جا سکتا۔

مزید : کھیل