نوجوان لڑکی نے شادی سے 10 روز پہلے خود کشی کرلی، یہ انتہائی قدم اٹھانے پر کیوں مجبور ہوئی؟ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی کانپ اٹھیں گے

نوجوان لڑکی نے شادی سے 10 روز پہلے خود کشی کرلی، یہ انتہائی قدم اٹھانے پر کیوں ...
نوجوان لڑکی نے شادی سے 10 روز پہلے خود کشی کرلی، یہ انتہائی قدم اٹھانے پر کیوں مجبور ہوئی؟ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی کانپ اٹھیں گے

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں نوجوان لڑکی نے اپنی شادی سے صرف 10 روز پہلے زہر پی کر خود کشی کرلی، لڑکی نے زہر پینے کی ویڈیو بنا کر اپنے اس سابق محبوب کو بھی بھیجی جس کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر وہ یہ انتہائی قدم اٹھا رہی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیشا دیوی داس نامی لڑکی کو نکھل بورکر نامی نوجوان سے محبت تھی، اور نکھل نے اسے شادی کے خواب بھی دکھا رکھے تھے ۔ نکھل نے نیشا کی محبت کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور بعد میں شادی سے مکر گیا اور اسے بلیک میل بھی کرتا رہا۔ نیشا دیوی داس کے اہلخانہ نے اس کی شادی کسی اور لڑکے سے طے کردی تاہم لڑکی نے اپنی شادی سے 10 روز قبل ہی اپنے موبائل کیمرے کے سامنے بیٹھ کر زہر پی لیا اور ویڈیو اپنے محبوب نکھل کے موبائل پر بھیج دی۔

نیشا کے بھائی کے مطابق بہن کی تشویشناک حالت دیکھ کر اسے اسپتال پہنچایا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی اور جب نیشا کے موبائل میں محفوظ ویڈیو دیکھی تو سارا معاملہ سامنے آگیا۔ نیشا کے بھائی نے مطالبہ کیا ہے کہ میری بہن کی موت کا ذمہ دار نکھل ہے جس نے ناصرف نیشا کا غلط استعمال کیا بلکہ اسے موت کے منہ میں دھکیل دیا۔ نیشا کے بھائی نے کہا کہ نکھل اس کی بہن کو مسلسل بلیک میل کر رہا تھا جس سے تنگ آکر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس