زینب قتل کیس، ڈاکٹرشاہد مسعود کے’ انکشافات ‘کو عوام کی اکثریت نے جھوٹ قراردیدیا

زینب قتل کیس، ڈاکٹرشاہد مسعود کے’ انکشافات ‘کو عوام کی اکثریت نے جھوٹ ...
زینب قتل کیس، ڈاکٹرشاہد مسعود کے’ انکشافات ‘کو عوام کی اکثریت نے جھوٹ قراردیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خصوصی رپورٹ) قصور میں زینب کے قاقل کی گرفتاری کے بعد ڈاکٹرشاہد مسعود نے دعویٰ کیاتھا کہ ملزم عمران کے درجنوں بینک اکاﺅنٹس ہیں اور عالمی گروہ کا حصہ ہے تاہم عوام کی اکثریت نے ان کے اس دعوے کو مسترد کردیا۔
روزنامہ پاکستان کی طرف سے اپنی ویب سائٹ پر کیے گئے سروے میں انٹرنیٹ صارفین سے استفسار کیا کہ ’کیا ڈاکٹرشاہد مسعود نے جھوٹی خبر دی ‘؟ اس پر صارفین کی اکثریت یعنی 42فیصد افراد نے ان دعووں کو جھوٹا قراردیدیا۔

سروے کے دوران مجموعی طورپر 2844لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا جن میں سے 1211افراد نے خبر کو جھوٹا قراردیدیا جبکہ 40فیصد یعنی 1140لوگوں نے ڈاکٹرشاہد مسعود کی تائید کی ۔ اسی طرح 11فیصد یعنی 319افراد نے لاعلمی کا اظہار کیا جبکہ 6فیصد یعنی 174افراد نے کہاکہ ڈاکٹرشاہد مسعود نے افواہ کو انکشاف بنادیا۔